دہشتگردوں کے سلیپر سیل ختم کررہے ہیں: جنرل راحیل شریف
لندن(92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی ،اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کسی ملک میں خفیہ جنگ کے خلاف ہے،دہشتگردوں کے سلیپر سیل ختم کر رہے ہیں، کوئی گروپ کامیاب نہیں ہوگا۔
تفصیلات کےمطابق آرمی چیف نے لندن میں برطانوی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر جنرل راحیل شریف کہتے ہیں کہ پاکستان کسی ملک میں خفیہ جنگ کے خلاف ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پورے ملک میں دہشت گردوں کے سلیپر سیل ختم کر رہے ہیں، دہشت گردوں کا کوئی نیا گروپ کامیاب نہیں ہو سکے گا جبکہ ضرب عضب میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی ہیں۔