Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دہشتگردوں کی معاونت کرنیوالے کراچی میں روپوش ہوگئے : سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی

دہشتگردوں کی معاونت کرنیوالے کراچی میں روپوش ہوگئے : سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی
December 22, 2015
  راولپنڈی(92نیوز)سابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی معاونت کرنے والے کراچی میں روپوش ہو گئے  سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے اتحاد میں پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔ تفصیلات کےمطابق سابق آرمی چیف  جنرل ریٹائرڈ  اشفاق پرویز کیا نی نے ایک غیر ملکی اخبار کو دئیے گئے  انٹرویو میں کہا کہ  ان کے دور میں  آپریشن  اس لئے شروع نہیں  کیا  گیا کہ دہشت گردوں کے ملک بھر میں پھیلنے کا خدشہ تھا۔ آپریشن کی صورت میں دہشت گرد قومی سطح  پر خطرے کا باعث بن سکتے تھےانہوں نے کہا کہ آئی  ایس آئی کے سابق سربراہ  شجاع پاشا نے پاکستان سے امریکی جاسوسوں کو نکالا  آرمی  پبلک  اسکول  پشاور کے منصوبہ ساز افغانستان فرار ہو چکے ہیں چین افغانستان میں قیام امن کے لئے کوشاں ہے جبکہ بھارتی ایجنسی را نے جلال آباد کے قریب مرکز قائم کر رکھا ہے۔