Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 196 دہشت گرد گرفتار کیے : پولیس رپورٹ

دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں 196 دہشت گرد گرفتار کیے : پولیس رپورٹ
August 21, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 196 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ ایک کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 176 دہشت گردوں کو گرفتا ر کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے تحت ایک سال کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع سے 196 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم القاعدہ کے 9‘ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 13 جبکہ کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی کے 176 کارندوں کو گرفتار کیا گیاہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم طارق گیدڑ گروپ اور داعش کا کوئی دہشت گرد گرفتار نہیں ہو سکا ہے۔ ذرائع کے مطابق القاعدہ کے 5 کارندوں کو لاہور جبکہ 4 کو ڈی جی خان سے گرفتار کیا گیا ہے۔ لشکر جھنگوی کے سب سے زیادہ دہشت گرد بہاولپور سے گرفتار ہوئے۔