Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشتگردوں کو پناہ دینے کے معاملے پر عامر خان سمیت 3 ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد

دہشتگردوں کو پناہ دینے کے معاملے پر عامر خان سمیت 3 ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد
August 7, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ایم کیوایم مرکز نائن زیرو میں دہشتگردوں کو پناہ دینے کے معاملے پر عامر خان سمیت 3 ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کر دی ۔ کراچی کے علاقے عزیزآباد نائن زیرو میں دہشت گردوں کو پناہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت انسدد دہشتگردی عدالت میں ہوئی، جہاں متحدہ رہنماء عامرخان، منہاج قاضی اور رئیس مما پر ترمیمی فرد جرم عائد کی کی گئی ۔ ملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا جبکہ عدالت نے گواہوں اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اگست تک ملتوی کر دی ۔ مقدمے میں دیگر ملزمان عمران اعجاز نیازی اور نعیم  کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے ۔