Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے : وزیراعظم نوازشریف

دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے : وزیراعظم نوازشریف
August 8, 2016
کوئٹہ (92نیوز)کوئٹہ میں دہشت گردی کے بدترین واقعے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کوئٹہ پہنچ گئے، انہوں نے آرمی چیف کے  ہمراہ  سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی  اور ان کی جلد صحت یابی  کیلئے دعا کی۔  وزیراعظم نے امن و امان  سے متعلق  اعلیٰ سطح  کے اجلاس کی صدارت  بھی کی  اور کہا کہ ہم دہشتگردوں کو بلوچستان کا امن خراب نہیں کرنے دینگے ۔ تفصیلات کےمطابق گورنرہاؤس کوئٹہ میں وزیراعظم  کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں  گورنر اور  وزیراعلیٰ  بلوچستان ،  آرمی  چیف  ،  ڈی جی آئی ایس آئی،ڈی جی ایم آئی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شرکا کوکوئٹہ دھماکے اور  صوبے میں امن وامان  کی مجموعی  صورتحال سےمتعلق بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم نوازشریف نےکہا کہ بلوچستان میں قیام امن کے لئے بہت قربانیاں دی گئی جوکسی صورت رائیگاں جانے نہیں دیں وزیر اعظم نے دھماکے میں ملوث ملزموں کو فوری کیفرکردار تک پہنچانے کی بھی  ہدایت کی۔ وزیراعظم   نے اس سے  پہلے  سی  ایم  ایچ    کوئٹہ میں خودکش دھماکے کے زخمیوں کی  عیادت کی ۔ وزیراعلیٰ   ثنا اللہ   زہری ، آرمی چیف  جنرل راحیل شریف   اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض بھی ان کےہمراہ تھے ۔  وزیراعظم  نے  زخمیوں کوبہترین طبی سہولتیں دینے کی ہدایت کی  اور ان کی جلد صحت  یابی  کی دعا  کی۔ اس موقع پر ان  کا کہنا تھا کہ امن دشمنوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے گا شہداء کے بچے  ان کے بچے ہیں اور شہداء کے خاندانوں  کی ہر ممکن مدد کی جائے گی ۔ وزیر اعظم  نےشہید ہونے والے صحافیوں کے خاندانوں سے بھی اظہار افسوس کیا۔