Saturday, July 27, 2024

دہشتگردوں کا کارگاہ جوت پولیس چوکی پر حملہ، 3 اہلکار شہید

دہشتگردوں کا کارگاہ جوت پولیس چوکی پر حملہ، 3 اہلکار شہید
August 11, 2018
چلاس (92 نیوز) ملک میں امن دشمنوں کو ایک آنکھ نہ بھایا۔ گلگت بلتستان میں اسکولز جلانے کے بعد دہشتگردوں نے انتظامی افسران اور سکیورٹی اداروں پر حملے   شروع کر دیئے۔ پولیس چوکی پر حملے میں تین  پولیس اہلکار شہید دو زخمی ہو گئے۔ جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد بھی ہلاک ہوگیا۔ دہشتگردوں نے ڈپٹی کمشنر دیامر کی رہائش گاہ پر بھی حملہ کیا۔ دلدار ملک اور اسے کے اہلخانہ حملے میں محفوظ رہے۔ ڈپٹی کمشنر کی رہائش گاہ پر رات کے وقت حملہ کیا گیا۔ چند روز قبل چلاس اور دیا مر میں گرلز اسکول جلائے جانے کے بعد حالات کشیدہ ہیں۔ دوسر ی جانب گلگت کے عوام سکیورٹی فورسز کے ساتھ  شانہ بشانہ  کھڑے  اور  ہر ممکن  تعاون کر رہے ہیں ۔