Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشتگردوں کا نام و نشان مٹا دیں گے : شہباز شریف

دہشتگردوں کا نام و نشان مٹا دیں گے : شہباز شریف
August 18, 2015
لاہور(92نیوز)حکومت نے دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے  شہباز شریف کہتے ہیں کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔ تفصیلات کےمطابق صوبے میں امن و امان کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہو۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف متفقہ قومی لائحہ عمل ہے جس پر موثر انداز سے عملدرآمد جاری رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں دہشت گردی اور انتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پوری قوم دہشت گردی و انتہاپسندی کے مکمل صفایا کیلئے ایک ہو چکی ہےدہشت گرد اور ان کے سہولت کار ملک و قوم کے دشمن ہیں، ان کا نام و نشان مٹا دیں گے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔