Saturday, July 27, 2024

دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں  : ڈی جی رینجرز سندھ

دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں  : ڈی جی رینجرز سندھ
January 31, 2016
کراچی(92نیوز)ڈائریکٹر جنرل سندھ رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ سندھ کے حالات کو محفوظ بنانے کے لیے کوشش کررہے ہیں  دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تسلسل سے جاری ہیں اور جاری رہیں گی  ۔ تفصیلات کےمطابق نوری آباد میں تیسری حب جیپ ریلی کے اختتام پر شرکا سے خطاب میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ رینجرز حالات کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا کہ رینجرز کا مشن کراچی اور سندھ کے حالات کی بہتری ہے۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا کہ صوبے میں  امن و امان کی بہتری کے لیے دیگر اداروں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے ۔