Saturday, December 2, 2023

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن جاری رہیگا : شہباز شریف

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن جاری رہیگا : شہباز شریف
January 19, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے  کہا ہے کہ حکومت عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے،دہشت گردوں اور  ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن جاری رہے گا۔ تفصیلات کےمطابق ایوان وزیراعلی میں شہباز شریف کی  زیرصدارت اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں جاری انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے پولیس جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کے لیے مزید جانفشانی سے فرائض انجام دے،انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے،شہباز شریف نے کا کہنا تھا کہ  دہشت  گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن جاری رہے گا۔ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیے اقدامات پر  اطمینان کااظہار کیا۔