Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دہشتگردوں اور انکےسہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنایاجائےگا:کورکمانڈرکانفرنس اعلامیہ

دہشتگردوں اور انکےسہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنایاجائےگا:کورکمانڈرکانفرنس اعلامیہ
April 10, 2015
راولپنڈی(92نیوز)آرمی  چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈر کانفرنس میں یمن کی صورت حال اورقومی ایکشن  پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا  کہنا ہے کہ  شہروں سے دہشت گردوں اوران کے سہولت کاروں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق آرمی  ہیڈکوارٹرزراولپنڈی میں ہونےوالی کورکمانڈرکانفرنس میں ملکی اورعلاقائی سلامتی کی صورت حال کاتفصیلی جائزہ  لیا گیا اورفیصلہ ہوا کہ  مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیس آپریشن   تیزکیا جائے گا۔ دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ ان کے مددگاروں اورسہولت کاروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔ آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب اور خیبرون میں ملنے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا اورواضح کیا کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کےمطابق ہرصورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے کورکمانڈرزکوہدایت کی کہ وہ اپنی تمام تر توجہ دہشت گردی کے خاتمے پرمرکوزکردیں۔۔ دہشت گردوں کےخفیہ ٹھکانوں کو صفحہ ہستی سے مٹادیا جائے اورانہیں چھپنےکی جگہ نہیں ملنی چاہیے۔ آرمی چیف نے ایک بارپھرآئندہ نسلوں کودہشت گردی سے پاک پاکستان دینے کے عزم کا اظہارکیا۔ اورکہا کہ معاشرے سے انتہاپسندی کے خاتمےپرتوجہ مرکوزکی جائےاجلاس میں یمن کی صورت حال کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا اوراس بات پر اتفاق ہوا کہ یمن کی لڑائی کے خطے کی سلامتی پرسنگین اثرات مرتب ہوں گے اس بحران سے خطے کوخطرہ ہے، اس لئے اس پرنظررکھی جاناچاہیے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔