Monday, December 4, 2023

دہری شہریت کیس: فرح ناز اصفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری

دہری شہریت کیس: فرح ناز اصفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری
September 21, 2017

کراچی (92 نیوز) سٹی کورٹ میں دہری شہریت کیس کی سماعت کے دوران عدم پیشی پر عدالت نے سابق ایم این اے فرح ناز اصفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

سٹی کورٹ کراچی میں دہری شہریت کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے حاضر نہ ہونے پر سابق ایم این اے فرح ناز اصفہانی اور نادیہ گبول کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

2012 میں سپریم کورٹ کی ہدایت پر دونوں کے خلاف دوہری شہریت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

دونوں ملزمہ ضمانت پر رہا ہیں۔ گزشتہ کئی سماعت میں عدم پیشی پر عدالت نے آج ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

عدالت نے دونوں خواتین کو گرفتار کر کے 23 ستمبر تک عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔