Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دھڑ جڑی بچیوں کی نمازجنازہ کے بعد تدفین

دھڑ جڑی بچیوں کی نمازجنازہ کے بعد تدفین
February 6, 2016
ملتان (ویب ڈیسک) ملتان میں انتقال کرنے والی دھڑ جڑی بچیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ملتان میں 23 روز زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ رات دونوں دھڑ جڑی بچیاں دم توڑ گئیں جن کی نماز جنازہ آج بستی محمود کوٹ میں ادا کر کے تدفین کر دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ 14 جنوری کو سونیا بی بی نامی خاتون نے ایک نجی اسپتال میں تین بچیوں کو جنم دیا تھا جن میں ایک بچی نارمل جبکہ دو کے دھڑ جڑے ہوئے تھے۔ ٹیسٹ کروانے پر معلوم ہوا کہ دونوں بچیوں کا دل ، جگر اور چھوٹی آنت ایک ہے جس پر میڈیکل بورڈ کا کہنا تھا کہ دونوں کو آپریشن کے ذریعے الگ کرنا ناممکن ہے۔