Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر، پاکستان سٹیٹ آئل پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد

دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر، پاکستان سٹیٹ آئل پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد
December 7, 2016

اسلام آباد (92نیوز) مسابقی کمیشن نے پی ایس او پر دھوکہ دہی پر مبنی تشہیر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ جرمانہ پی ایس او کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل مصنوعات کے متعلق گمراہ کن تشہیری مہم پر عائد کیا گیا۔

کمیشن کے آرڈر کےمطابق  پی ایس او نے 2004 سے 2012 کے دوران اپنی فیول کی مصنوعات میں اضافی عناصر کی ملاوٹ شروع کر دی تھی۔ اضافی عناصرکی ملاوٹ سے متعلق پی ایس او یہ دعوی کرتا تھا کہ یہ انجن کی کارکردگی کو بڑھاتا ہے، ما حول دوست ہے اور کم خرچ بھی ہے۔