Thursday, November 30, 2023

دھونی کے کیپنگ گلوز میں بھارتی آرمی کا نشان، آئی سی سی نے نوٹس لے لیا

دھونی کے کیپنگ گلوز میں بھارتی آرمی کا نشان، آئی سی سی نے نوٹس لے لیا
June 7, 2019
 دبئی (92 نیوز) بھارت کرکٹ میں پھر سیاست کو گھسیٹ لایا۔ دھونی کےکیپنگ گلوز میں بھارتی آرمی کے نشان کا آئی سی سی نے نوٹس لے لیا۔ جنوبی افریقن کھلاڑی اینڈائل فیلو کوایو جب سٹمپ ہوئے تو دھونی کے گلوز پر بنا نشان کیمرے کی آنکھ کے ذریعے دنیا کے سامنے آگیا۔ سوشل میڈیا پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوا تو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھی ایکشن میں آگئی۔ آئی سی سی نے دھونی کو ایسے گلوز پہننے سے منع کر دیا۔ بھارت کی جانب سے کھیل میں سیاست کو گھسیٹنے کی یہ پہلی کوشش نہیں۔ رواں سال مارچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچ میں فوجی کیپ پہن کر آئی تھی جس پر پاکستان کی جانب سے شدید احتجاج بھی کیا گیا تھا۔