Monday, December 4, 2023

دھوبی گھاٹ میں تو نون لیگ کا ورکرز کنونشن ہے : عابد شیر علی

دھوبی گھاٹ میں تو نون لیگ کا ورکرز کنونشن ہے : عابد شیر علی
October 29, 2015
فیصل آباد (92نیوز) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ دھوبی گھاٹ میں جلسہ نہیں، مسلم لیگ (ن) کا ورکرز کنونشن ہے۔ علی اصغر بھولا دوست اور محلے دار تھا، خون رائیگاں نہیں جائیگا، پی ٹی آئی کو بلدیاتی الیکشن میں بھی شکست دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ فیصل آباد کے علاقے دھوبی گھاٹ میں پہنچے اور جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کا بلدیاتی الیکشن میں ایسا جنازہ نکلے گا کہ کوئی کندھا دینے بھی نہیں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ دھوبی گھاٹ میں ان کے ورکرز کا اجتماع ہے، یہ کوئی جلسہ نہیں۔ وکرز کنونشن ہر پارٹی کا حق ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کو بدترین شکست ہوگی۔ مقتول اصغر علی بھولا کے معاملے پر بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ اصغر بھولا کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔