Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دھند کے باعث لاہور میں موٹر وے پر بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق

دھند کے باعث لاہور میں موٹر وے پر بابو صابو انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ، 3 افراد جاں بحق
December 22, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) دھند کے باعث لاہور میں موٹر وے پر بابو صابو انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں علی الصبح دھند نے ڈیرے ڈال لیئے۔ شدید دھند کے باعث بابو صابو کے قریب موٹروے ایم ٹو پر چار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ ریسکیو کے مطابق حادثے کے باعث 3 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ شدید زخمی افراد کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 4 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

موٹروے پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث پیچھے سے آنے والی چار گاڑیاں اچانک ٹکرا گئیں۔ حادثے کے بعد ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کر دیا گیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرتے ہوئے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی۔