دھند کا راج، لاہور سے سیالکوٹ ایم الیون موٹروے بند

لاہور (92 نیوز) مختلف علاقوں میں دھند کا راج ہے، دھند کے باعث لاہور سے سیالکوٹ ایم الیون موٹروے بند کردی گئی۔
حد نگاہ متاثر ہونے اور دھند کے باعث موٹر وے ایم ون کو بھی رشکئی اور چارسدہ انٹرچینج کے مقام پر بند کر دیا گیا۔
موٹر وے حکام کے مطابق مردان سے پشاور آنے والے مسافر جی ٹی روڈ کا استعمال کریں، دھند کے باعث گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔