Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دھمکیاں دینا ن لیگ کا وطیرہ ،ن لیگ کا کھیل ختم ہوگیا: اعتزاز احسن، شیخ رشید

دھمکیاں دینا ن لیگ کا وطیرہ ،ن لیگ کا کھیل ختم ہوگیا: اعتزاز احسن، شیخ رشید
July 8, 2017

لاہور(92نیوز)پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو کھل کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔دھمکیاں دینا ن لیگ کا وطیرہ ہے فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے جبکہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ پیپر آؤٹ  ہو گیا ہے  ن لیگ کا کھیل اب ختم ہو گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت  مشاورتی اجلاس کے بعد وفاقی وزرا اپوزیشن اور جے آئی ٹی پر برسے تو اپوزیشن کی طرف سے بھی سخت ردعمل سامنے آیا ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن نے نائینٹی ٹو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا  کہ جے آئی ٹی کوکھل کر دھکمیاں دی گئیں ۔ حکمرانوں کو کوئی اعتراض ہے تو سپریم کورٹ جائیں جو فیصلہ ساز طاقت ہے ۔ دوسری طرف عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی حکمران جماعت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ان کا کھیل ختم ہو گیا ہے پیپر وقت سے پہلے ہی آؤٹ ہو گیا ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ وزرا کی باتیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے جبکہ اعتزاز احسن نے کہا کہ یہ لوگ پہلے بھی سپریم کورٹ پرحملہ آورہوچکے ہیں،اب پھروہی کررہے ہیں،ان کو نوشتہ دیوارنظرآرہاہے اس لئے اتنا گرج برس رہے ہیں۔