Monday, October 3, 2022

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکہ ، اہل خانہ کا نجی اسپتال پر پہلے پیسے مانگنے کا الزام

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکہ ، اہل خانہ کا نجی اسپتال پر پہلے پیسے مانگنے کا الزام
 کراچی (92 نیوز) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے کے بعد ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا تو اہلخانہ نے عملے پر رقم طلب کرنے کا الزام لگا دیا اور اسپتال میں احتجاج کیا۔ دوسری جانب دھماکے سے متاثرہ بینک برانچ کے افسر کا بیان سامنے آگیا جس میں  بتایا کہ متاثرہ اپارٹمنٹ میں سوئی گیس لیکج کی شکایت معمول تھی۔ وقتاً فوقتاً سوئی گیس عملے کو شکایت درج کرائی جاتی رہی تھی ، آخری  مرتبہ بڑی عید پر سوئی گیس کا عملہ آیا تھا۔ اسپتال میں ہنگامہ آرائی دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے داخلی دروازہ بند کر دیا ۔ صورتحال کشیدہ ہونے کے بعد اسپتال انتظامیہ نے میت ورثاء کے حوالے کر دی۔