Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دھماکہ خیزمواد کیس : ریحان بہاری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی

دھماکہ خیزمواد کیس : ریحان بہاری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی
December 6, 2016

 کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم سیکٹر انچارج ریحان بہاری کو دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ پر اکیس سال قید کی سزا سنادی ۔ مجرم کو پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی دینا ہوگا  ۔

تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت  گردی کی عدالت نے ایک اور اہم مقدمے کا فیصلہ سنادیا  ۔ ایم کیوایم کے سیکٹر انچارج ریحان بہاری کو  دھماکہ خیز مواد اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں  اکیس سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

عدالت نے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں ریحان بہاری کو چودہ سال جبکہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنائی ۔ مجرم ریحان بہاری کو دوہزار پندرہ میں رینجرز نے سرجانی کے علاقے سے گرفتار کیا تھا ملزم کے خلاف قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات بھی درج ہیں ۔