Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دھماکا خیز مواد رکھنے کا الزام‘ کالعدم تنظیم کے کارندے کو 14سال قید کی سزا

دھماکا خیز مواد رکھنے کا الزام‘ کالعدم تنظیم کے کارندے کو 14سال قید کی سزا
December 29, 2015
کراچی (92نیوز) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم تنظیم کے کارندے عطاءاللہ کو 14سال قید و جرمانے کی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار ملزم عطاءاللہ کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے کارندے ملزم عطاءاللہ کو چودہ سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے ملزم کو گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔