Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دھرنے کے شرکاءخوشی سے جھوم اٹھے

دھرنے کے شرکاءخوشی سے جھوم اٹھے
March 30, 2016
اسلام آباد (92نیوز) مذاکرات کی کامیابی کے اعلان پر دھرنے کے شرکاءخوشی سے جھوم اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی دھرنے میں شریک افراد نے والہانہ انداز میں نعرے لگائے اور رقص کیا۔ اس موقع پر کچھ پرجوش نوجوانوں نے قائدین کو کندھوں پر اٹھا لیا۔ سنی تحریک کے قائد ثروت اعجاز قادری بھی اسٹیج پر اچھل پڑے۔ مذاکرات کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔