Wednesday, September 28, 2022

دھرنے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں

دھرنے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیاں ماند رہیں

کراچی (92 نیوز) ملک میں 21 دن تک جاری رہنے والے دھرنے کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سر گرمیاں ماند رہیں اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 238 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 10 پوائنٹس پر بند ہوا۔
نومبر میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج شدید دباو کا شکار رہی۔ گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا اور دو بار کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس نے چالیس ہزار کی نفسیاتی حد کھوئی۔
ہفتہ وار بنیاد پر ہنڈریڈ انڈیکس میں دو سو اڑتیس پوائنٹس کی کمی ہوئی اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر ہنڈریڈ اںڈیکس چالیس ہزار 10 پوائنٹس پر بند ہوا۔
گذشتہ ہفتے مارکیٹ کے مجموعی سرمائے میں انیس ارب کا اضافہ ہوا اور مجموعی حجم 8375 ارب کی سطح پر آ گیا جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا یومیہ اوسط حجم بارہ کروڑ ننانوے لاکھ حصص رہا۔
ماہرین کے مطابق سیاسی بے چینی کی وجہ سے سرمایہ کار مزید محتاط رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔