Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دھرنے کی سیاست کی بجائے حکومت کی سیاست کی جائے گی  :  چودھری شجاعت

دھرنے کی سیاست کی بجائے حکومت کی سیاست کی جائے گی  :  چودھری شجاعت
December 24, 2016

  کراچی(92نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت کہتے ہیں کہ اب دھرنے کی سیاست کے بجائے حکومت کی سیاست کی جائے گی نوٹ کے بدلے ووٹ نہیں مانگیں گے  ۔

تفصیلات کےمطابق چوہدری شجاعت حسین دوروزہ دورے پر کراچی پہنچے جونیجو ہاوس میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ محمد خان جونیجو ان کے فیورٹ وزیر اعظم تھے  ۔ ان کے بیٹے کو دیکھ کربہت خوشی ہو ئی  ۔ انہو ں نے کہا کہ اب دھرنے کی سیاست کے بجائے حکومت کی سیاست کی جائے گی نوٹ کے بدلے ووٹ نہیں مانگیں گے  ۔ گجرات کے دیہات میں اپنی بہن کو ٹکٹ دیا ۔ اٹک میں ان کی بھانجی نے میدان مارا  ۔ پنجاب کے مقامی حکومت کے الیکشن میں پی ایم ایل ق دوسرے نمبر پر رہی  ۔ ایک سوال کے جواب میں شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری  سےملاقات ہوتی رہتی ہے لیکن پارٹی ایجنڈا نہیں چھوڑ ا جائے گا  ۔