Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دھرنے والوں نے قوم کا وقت ضائع کیا: وزیراعظم

دھرنے والوں نے قوم کا وقت ضائع کیا: وزیراعظم
December 15, 2016

اسلام آباد (92نیوز) وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے ہمارے دور حکومت میں کرپشن کا ایک بھی سیکنڈل سامنے نہیں آیا۔ ہم نےدہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ آج کراچی کی روشنیاں بحال ہو رہی ہیں۔ دوہزار اٹھارہ تک لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے بھی ختم ہو جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کا چالیس ویں ایکسپورٹ ایوارڈز تقریب میں جارحانہ خطاب، اپنی حکومت کے کارناموں کی لمبی تفصیل گنوائی تو مخالف جماعتوں پر تاک تاک کر حملے کرتے رہے۔ وزیراعظم نے اپنے خطاب میں اس بات پر زور دیا کہ ماضی کی غلط پالیسیوں نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا پی پی دور میں ہر روز کوئی نہ کوئی سکینڈل سامنے آیا۔ حکومت میں آئے تو بڑے چیلنجز کا سامنا تھا لیکن ہم گھبرائے نہیں اور ڈٹ کر حالات کا مقابلہ کیا۔ دہشت گردی کے خاتمے سے متعلق وزیراعظم نے بتایا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے، کچھ وارداتیں دہشت گرد کر رہے ہیں بہت جلد وہ بھی ختم ہو جائیں گی۔

آج کراچی کی روشنیاں بھی لوٹ رہی ہیں۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں دھرنے والوں پر بھی برس پڑے اور کہا کہ دھرنے والوں نے قوم کا وقت ضائع کیا، کے پی کے میں کہاں دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں، اگر ہم چاہتے تو صوبے میں حکومت بنا سکتے تھے۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر دوہزار اٹھارہ میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے بلوچستان میں انقلاب آ رہا ہے۔ ہزارہ موٹر وے بھی ہماری حکومت بنا رہی ہے اور آزادکشمیر میں بھی مثالی ترقی کا کام ہورہا ہے۔ آنے والا وقت اور بہتر ہو گا۔