Saturday, December 4, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دھرنے میں گانے بجانے کا بل 14کروڑ تک پہنچ گیا

دھرنے میں گانے بجانے کا بل 14کروڑ تک پہنچ گیا
July 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ سال دیے گئے دھرنے میں گانے بجانے کا بل چودہ کروڑ روپے بن گیا، رقم اتنی خطیر ہے کہ دیتے ہوئے دھرنے کے منتظمین کے دلوں پر بھی ہول اٹھنے لگے،لیکن اصل حیرت عوام کو ہوئی جن کے دلوں میں طرح طرح کے خیالات اٹھ رہے ہیں کہ صرف میوزک بجانے کا اتنا بل؟ اور اس کی ادائیگی کس کھاتے سے ہوگی اور پارٹی فنڈز اور چندے کا حساب کون دے  گا؟ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس اسلام آباد میں تحریک انصاف کا دھرنا حکمرانوں کیلئے کئی اعتبار سے پریشان کن تو عوام کیلئے کئی حوالوں سے حیران کن تھا۔ دھرنے والے اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوئے تو حکمرانوں کی پریشانی تو جاتی رہی لیکن عوام پر ابھی تک حیرانی کا ایک سے ایک نیا در کھلتا آ رہا ہے۔ غربت کے مارے اور سیاسی پنجہ آزمائیوں سے اکتائے عوام کو حیرت کا تازہ جھٹکا اس وقت لگا، جب انہیں معلوم ہوا کہ شہر اقتدار میں دھرنے کے دوران دھرنے والوں اور دھرنے والیوں کو جھومتے رہنے کا سامان فراہم کرنے والے ڈی جے بٹ کا تحریک انصاف پر کروڑوں روپے کا دعویٰ ہے۔ عمران خان کے دھرنے میں موسیقی کی دھنیں بکھیرنے والے کو چودہ میں سے چھ کروڑ روپے تو ادا کئے جا چکےتاہم آٹھ کروڑ روپے کی ادائیگی ابھی باقی ہےاور سنا ہے کہ اس کی ادائیگی کا فارمولہ بھی طے پا گیا ہے۔ دوسری طرف دھرنے پر جہاں حکومت کے اخراجات آئے وہاں دھرنے کے منتظمین، یعنی بظاہر پاکستان تحریک انصاف کا بھی اس سعی لا حاصل پر بھاری خرچ اٹھا بلٹ پروف اور پرتعیش کنٹینرگاڑیاں، شامیانے، خیمے، کرینیں، کھانا پینا، علاج معالجہ، ایندھن اور نہ جانے کس کس مد میں روپیہ پانی کی طرح بہایا گیا اور تو اور باجے پیٹنے پر چودہ کروڑ۔ ایسے میں عوام حیرت سے انگلی منہ میں دبائے کھڑے ہیں کہ صاف اور شفاف چلنے، تبدیلی، کرپشن سے پاک ہونے، وی آئی پی کلچر کے خاتمے کے دعوے کرنے والی پی ٹی آئی نے اتنے بھاری اخراجات کس جیب سے کئے؟ اس کا کیا کوئی حساب کتاب ہے کہ نہیں؟ کیا تحریک انصاف کے متوالے حساب نہیں مانگیں گے؟ کیا پارٹی میں احتساب کا کوئی نظام بھی ہے؟ چندے اور عطیات کا حساب کون رکھتا ہے؟ عوام جاننا چاہیں گے۔ sits