Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دھرنے میں خواتین کا کردار بہت اہم تھا: عمران خان

دھرنے میں خواتین کا کردار بہت اہم تھا: عمران خان
March 10, 2015
لاہور(ویب ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ دھرنے میں خواتین نے اہم کردار ادا کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اسحاق ڈار کیوں نہیں بتاتے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا۔ نواز شریف کے پاس بیس سال پہلے کچھ بھی نہیں تھا۔ ایوان اقبال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ نیا پاکستان بنانے کے لئے حق اور سچ کی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ زندگی میں صرف سچ بولنا سیکھا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ خواتین  اپنے حقوق  کے لئے اُٹھ کھڑی ہوں پاکستان تحریک انصاف ساتھ دے گی۔  اگر این اے  ایک سو بائیس میں دھاندلی ثابت ہو ئی تو  آزادی بس لے کر لاہور آئیں گےاور جب تک انصاف نہیں ملے گا واپس نہیں جائیں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔