Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دھرنوں میں عمران خان کے مؤقف کا دھڑن تختہ ہوگیاتھا : حمزہ شہباز

دھرنوں میں عمران خان کے مؤقف کا دھڑن تختہ ہوگیاتھا : حمزہ شہباز
May 16, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نےکہا ہے کہ دھرنوں میں عمران خان کے موقف کا دھڑن تختہ ہوگیا تھا ۔ پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جلسوں میں  عمران خان نے وزیراعظم کی ذات پر الزامات لگائے لیکن ان کی خود آف شور کمپنی نکل آئی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے دھاندلی کے بھی تمام الزامات مسترد ہوگئے تھے اور اب پانامہ لیکس کے الزامات بھی رد ہوجائیں گے ۔ ان  کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کرسی کے دن ر ات خواب ستاتے ہیں لیکن کرسی ان کی قسمت میں ابھی لکھی نہیں ۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ   مشرف کے کالے دور میں شریف فیملی کو جلا وطن کیا گیا میں  نیب کے دفتر کے باہر آ ٹھ آٹھ گھنٹے بیٹھا کرتا تھا ، شریف فیملی کے خلاف ثبوت کھنگالنے کے بعد بھی کچھ ثابت نہیں ہوا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔