Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دھرنوں سے پریشان حکومت نے ڈی چوک کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

دھرنوں سے پریشان حکومت نے ڈی چوک کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا
April 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) نہ رہے گا بانس اور نہ بجے گی بانسری۔ ڈی چوک کو ختم کرنے سے حکومت امید کر رہی ہے کہ مظاہرین اپنے احتجاجی مظاہرے کیلئے کسی دوسری جگہ کا رخ کرینگے۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے سامنے ڈی چوک اور پریڈ ایونیو کسی زمانے میں پاک فوج کے سالانہ پریڈ کیلئے جانا جاتا تھا لیکن آہستہ آہستہ دھرنوں اور احتجاج کیلئے ڈی چوک مشہور ہو گیا۔ پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے ڈاکٹر طاہر القادری کے تاریخی دھرنوں کے بعد پریڈ ایونیو اور ڈی چوک دھرنوں کیلئے مشہور ہو گیا جس کے بعد مظاہرین کی کوشش رہی کہ وہ ڈی چوک جا کر ہی حکومتی ایوانوں میں اپنی آواز پہنچائیں۔ دوسری جانب انتظامیہ اور پولیس کی کوشش رہی کہ مظاہرین کو ڈی چوک اور ریڈ زون سے دور ہی رکھا جائے۔ حالیہ دینی جماعتوں کے دھرنے کے بعد وزیرداخلہ نے بیان دیا تھا کہ ڈی چوک کو ختم کر دیا جائے جس کے بعد اتوار کے دن ہی ڈی چوک کے خاتمے پر کام شروع کر دیا گیا۔