Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دھرنا سیاست نے ملک وقوم کا نقصان کیا، ترقیاتی منصوبوں اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ پڑا: شہباز شریف

دھرنا سیاست نے ملک وقوم کا نقصان کیا، ترقیاتی منصوبوں اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ پڑا: شہباز شریف
May 22, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ برس دھرنا سیاست نے ملک و قوم کا بے پناہ نقصان کیا، ہمارا نصب العین صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس دھرنوں کے باعث ترقیاتی منصوبوں اور خوشحالی کے سفر میں رخنہ پڑا۔ اٹھارہ کروڑ عوام ترقی وخوشحالی کے سفر میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ملتان کے ضمنی الیکشن میں ووٹ کی طاقت سے دھرنا سیاست سے لاتعلقی کا بھرپور اظہار کیا ہے۔ نون لیگ کی حکومت کا نصب العین صرف اور صرف عوام کی بے لوث خدمت ہے، آئندہ تین برس میں عوامی خدمت کا نیا ریکارڈ قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کر دیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی زاہد حامد، ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک، ڈاکٹر شذرہ منصب علی، اراکین صوبائی اسمبلی ثمینہ نور اور چوہدری طاہر احمد سندھو شامل تھے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔