Tuesday, October 4, 2022

دھاندلی کی بازگشت، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے خیبرپختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ کر دیا

دھاندلی کی بازگشت، پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے خیبرپختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ کر دیا
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں بھی دھاندلی کی بازگشت پر پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے بلدیاتی الیکشن کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کر دیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دھاندلی کونا صرف پاکستانی قوم نے بلکہ ساری دنیا نے دیکھ لیا جبکہ الطاف حسین نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو کالعدم قرار دے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم نے خیبرپختونخوا میں دوبارہ بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ کر دیا ہے۔