Saturday, July 27, 2024

دھاندلی کیخلاف متحدہ اپوزیشن کا انوکھا احتجاج ، تمام جماعتیں الگ الگ ٹولیوں میں بٹ گئیں

دھاندلی کیخلاف متحدہ اپوزیشن کا انوکھا احتجاج ، تمام جماعتیں الگ الگ ٹولیوں میں بٹ گئیں
August 8, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) دھاندلی کے خلاف  متحدہ اپوزیشن کا انوکھا احتجاج  اسلام آبادمیں ہوا،  متحدہ اپوزیشن کی جماعتیں  احتجاج سے قبل ہی بکھر گئیں اور تمام جماعتیں اپنی اپنی ٹولیوں میں بٹ گئیں ۔ احتجاج سے متحدہ اپوزیشن کی تمام جماعتوں کے سربراہ غائب رہے ، شہباز شریف آئے نہ بلاول ، نہ ہی فضل الرحمان پہنچے اور نہ ہی سراج الحق  اور اسفندیار ولی نے شرکت کی ۔ محمود اچکزئی دیگر جماعتوں کے قائدین کی راہیں ہی تکتے رہے۔