Saturday, October 23, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دھاندلی ثابت کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو ہر حلقے میں 58ہزار ووٹ جعلی ثابت کرنا ہونگے، ن لیگ نے جوڈیشل کمیشن میں جواب جمع کرا دیا

دھاندلی ثابت کرنے کیلئے پی ٹی آئی کو ہر حلقے میں 58ہزار ووٹ جعلی ثابت کرنا ہونگے، ن لیگ نے جوڈیشل کمیشن میں جواب جمع کرا دیا
May 4, 2015
اسلام آباد (92نیوز) مسلم لیگ (ن) نے انتخابی دھاندلی کے حوالے سے اپنا جواب جوڈیشل کمیشن میں جمع کرا دیا ہے۔ ن لیگ نے پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے جانے والے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کو جمع کرائے جانے والے جواب میں ن لیگ نے موقف اختیار کیا ہے کہ منظم دھاندلی کے الزام کی روشنی میں ضابطہ فوجداری کا اطلاق ہوتا ہے اور ضابطہ فوجداری کے تحت شواہد فراہم کرنے کی تمام تر ذمہ داری پی ٹی آئی کی ہے۔ جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ ن لیگ نے 2013ءکے عام انتخابات میں ڈیڑھ کروڑ ووٹ جبکہ پی ٹی آئی نے 76 لاکھ ووٹ حاصل کئے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ اوسطاً ہر حلقے میں 58 ہزار ووٹوں کا فرق ہے، ہر حلقے میں 58 ہزار جعلی ووٹ ثابت ہوں گے تو دھاندلی کا الزام ثابت ہو گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔