Sunday, December 4, 2022

دکھ کی گھڑی ہے، ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کی جائے:عمران خان، عمران کے مشن میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی اس لئے الگ ہو گئی: ریہام

دکھ کی گھڑی ہے، ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کی جائے:عمران خان، عمران کے مشن میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی اس لئے الگ ہو گئی: ریہام
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) علیحدگی پر عمران اور ریہام خان کا ردِعمل بھی سامنے آگیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کی جائے جبکہ ریہام خان کہتی ہیں کہ کچھ لوگوں کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔ ریہام خان بی بی سی پر موسم کا حال بتاتے بتاتے پاکستان آئیں اورعمران خان کا انٹرویو کرتے کرتے انہیں دل دے بیٹھیں۔ شادی کی خوب دھوم مچی لیکن اب اس کے انجام کے بھی بڑے چرچے ہیں جس پرعمران خان کا کہنا ہے کہ ان کیلئے یہ بہت مشکل اور تکلیف دہ فیصلہ تھا۔ دکھ کی گھڑی ہے، ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کی جائے۔ انہوں نے ریہام خان کو مالی ادائیگی کی خبروں کو بھی من گھڑت قرار دیا اور کہا کہ ایسی باتیں نہ کریں۔ اس معاملے کو نہ اچھالا جائے۔ ادھر ریہام خان کا کہنا ہے کہ ان کے بچوں سےمتعلق جھوٹ ناقابل برداشت ہو چکا تھا، ان پر تنقید کی وجہ سے عمران کے مشن میں رکاوٹ پیدا ہو رہی تھی جو انہیں منظور نہیں اس لئے انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سے علیحدگی سے کچھ لوگوں کی خواہش پوری ہو گئی ہے۔