دکانوں کی ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم
اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی نے کورونا کی پابندیوں میں مزید نرمی کر دی۔ دکانوں کی ہفتہ وار ایک دن کی لازمی بندش ختم کردی۔
این سی او سی کے نئے احکامات آج سے 31 اکتوبر تک جاری رہیں گے، ان ڈور شادی کی تقریبات میں شرکا حد 200 سے بڑھا کر 300 کردی گئی۔
شادی کی آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 مہمان شریک ہو سکیں گے، سینما اور مزارات کو مکمل ویکسین شدہ افراد کے لئے کھول دیا گیا۔