Saturday, December 10, 2022

دپیکا اورعرفان خان کامیڈی فلم ‘‘پیکو’’ کی تشہیر کیلئے ممبئی پہنچ گئے، آٹھ مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی

دپیکا اورعرفان خان کامیڈی فلم ‘‘پیکو’’ کی تشہیر کیلئے ممبئی پہنچ گئے، آٹھ مئی کو سینماگھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (ویب ڈیسک) دپیکا اورعرفان خان کامیڈی فلم پیکو کی تشہیر کیلئے ممبئی پہنچ گئے ہیں۔ مزاح سے بھرپور بالی وڈ فلم پیکو آٹھ مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ بیوٹی کوئین دپیکا اور عرفان خان ممبئی میں فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اس موقع پر دونوں فنکاروں نے ریمپ پر واک بھی کی۔ فلم ''پیکو'' باپ اور بیٹی کے رشتے کے گرد گھومتی ہے۔ مذکورہ فلم میں دپیکا بیٹی کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ بالی وڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن ان کے والد کا کردار نبھا رہے ہیں۔