Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دُنیا پر مادہ پرستی غالب آ چکی ہے: پوپ

دُنیا پر مادہ پرستی غالب آ چکی ہے: پوپ
December 25, 2016

ویٹی کن سٹی (ویب ڈیسک) عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے کرسمس کے موقع پر خطاب میں کہا ہے کہ دنیا پر اس وقت مادہ پرستی غالب آ چکی ہے۔ بچوں کی بھوک مٹانے کی بجائے ان کے ہاتھوں میں ہتھیار دیدے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی میں کرسمس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ہاتھوں میں کھلونوں کے بجائے ہتھیار ہیں۔ ایسے بچوں کی مشکلات کا اندازہ کرنا چاہیے جن کی بھوک مٹانے کی کسی کو پروا نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ سے متاثرہ بچوں، تارکین وطن اور بے گھر افراد سے ہمدردی سے پیش آیا جائے۔

کرسمس کے موقع پر دعائیہ گیت گائے گئے۔ ویٹی کن سٹی میں پوپ فرانسس کے خطاب کے دوران سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔ شہر میں ٹرکوں اور وینز کا داخلہ بند رکھا گیا اور مشین گنوں سے لیس پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔ پولیس اور فوج کی گاڑیاں ویٹی کن سے سو میٹر کے فاصلے پر موجود رہیں۔