دو پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی ، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد (92 نیوز) دو پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی گئی۔ ایف بی آر نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس نو اعشاریہ ایک پانچ فیصد سےکم کرکے چھ اعشاریہ سات فیصد اور لائٹ ڈیزل پر دو اعشاریہ سات چار فیصد سے کم کرکے صفر اعشاریہ دو فیصد مقرر کیا گیا۔ پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر سترہ فیصد کی شرح برقرار ہے۔