Saturday, July 27, 2024

دو نشستوں والے جے ایف  17  بی تھنڈر  طیاروں کی پہلی پرواز کامیاب

دو نشستوں والے جے ایف  17  بی تھنڈر  طیاروں کی پہلی پرواز کامیاب
April 28, 2017
راولپنڈی (92نیوز)پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، دہری نشستوں والے جےایف17 بی تھنڈرطیاروں کی پہلی پرواز کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چین کےشہر چینگڈومیں دہری سیٹ والےجےایف17بی تھنڈرکی پہلی کامیاب آزمائشی پروازکی گئی ہے۔ جےایف17 بی تھنڈرکی شمولیت خود انحصاری کی طرف ایک سنگ میل کی حامل ہے۔ ترجمان کاکہنا ہے کہ طیاروں کی شمولیت سے پاک فضائیہ کی ٹریننگ اورآپریشنل صلاحیت میں مزید بہتری آئے گی۔ اس موقع پرتقریب کےمہمان خصوصی پاک فضائیہ کےسربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان تھے۔