دو مبینہ دہشت گرد کراچی سے راولپنڈی اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی (92 نیوز) سی ٹی ڈی کراچی نے دو مبینہ دہشت گردوں کو کراچی سے راولپنڈی اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔۔
کراچی سے اڈیالہ جیل منتقل کئے جانے والے دہشتگردوں میں نور اور ہارون شامل ہیں۔ دونوں دہشت گردوں کو قومی ائیر لائن کی پرواز پر کراچی سے اسلام آباد لایا گیا۔
جہاں سے مبینہ دہشتگردوں کو اڈیالہ جیل حکام نے سخت سکیورٹی حصار میں لیتے ہوئے جیل منتقل کر دیا۔۔ منتقل کئے جانے والے دہشت گروں پر مختلف دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔