Sunday, December 4, 2022

دو ماہ گزرنے کے باوجود چکن گونیا آؤٹ آف کنٹرول

دو ماہ گزرنے کے باوجود چکن گونیا آؤٹ آف کنٹرول
کراچی(92نیوز)محکمہ صحت سندھ کی ناقص کارکردگی کی قلعی کھل گئی،2 ماہ میں بھی چکن گونیا پر قابو نہ پایا جاسکا، ملیر کے سرکاری اسپتال میں روزانہ درجنوں مریض رپورٹ ہورہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق محکمہ صحت سندھ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چکن گنیا پردو ماہ بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، سندھ گورنمنٹ اسپتال ملیر میں یومیہ بنیادوں پر چکن گنیا کی شکایت کے ساتھ درجنوں مریض رپورٹ ہورہے ہیں لیکن کوئی پرسان حال نہیں۔ دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہےکہ پُرانے مریضوں میں بھی چکن گنیا کےاثرات تاحال موجود ہیں لیکن ان کی تعداد کم ہے۔ سعودآباد اسپتال کے علاوہ کراچی کے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں بھی چکن گنیا کے مشتبہ مریض رپورٹ ہورہے ہیں لیکن انہیں بہتر طبی سہولیات میسرنہیں ۔