Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دو طلباء کی ہلاکت کا معاملہ ، اہلکاروں نے گولی چلانے کا الزام ایک دوسرے پر ڈال دیا

دو طلباء کی ہلاکت کا معاملہ ، اہلکاروں نے گولی چلانے کا الزام ایک دوسرے پر ڈال دیا
August 12, 2018
فیصل آباد (92 نیوز) فیصل آباد پولیس کے ہاتھوں دو طلباء ارسلان اور عثمان کی ہلاکت کے دلخراش واقعے کے بعد انکوائری کمیٹی تو متحرک ہے لیکن کمیٹی کے سامنے پیش ہونے والے تینوں ملازمین گولی چلانے سے انکاری ہو گئے ہیں اور الزام ایک دوسرے پر ڈال دیا ۔ مقدمہ میں نامزد دو ملزمان سابق پولیس اہلکار فیصل اور رضا کار وقاص تاحال فرار ہیں جبکہ تین ملازمین انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنی بے گناہی ثابت کرتے رہے ہیں۔ جاوید اور اصغر نے تو صاف صاف کہہ دیا کہ جس دن یہ واقعہ ہوا وہ ناکے پر ہی موجود نہیں تھے۔ سٹی پولیس آفیسر کا کہنا ہے کہ وہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ انکوائری کمیٹی نے اپنی ابتدائی رپورٹ مکمل کر لی ہے جس میں کمیٹی کو دونوں لڑکوں کی جانب سے پولیس پر فائرنگ کرنے کے شواہد نہیں مل سکے۔