دو سو سال پرانی کشتی ایک بار پھر سفر کیلئے تیار

فرانس ( 92نیوز) فرانس کے نیشنل میوزیم میں موجود کئی سال پرانی فرانسینی بادشاہ کی یہ کشتی ایک بار پھر سفر کیلئے تیار ہے ۔
لیکن اس بار اس کا یہ سفر بحری نہیں بلکہ زمینی ہوگا، جی بالکل دو سو سال پرانی اس کشتی کو نیشنل مجوزیم سے ہٹا کر بریسٹ بھیجنے کا فیصلہ کیاگیاہے، جس پر رواں سال اکتوبر میں عمل درآمد کیاجائےگا۔