Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا،یہاں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے ، فواد چودھری

دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا،یہاں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے ، فواد چودھری
January 12, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے ایک بار پھر  اپوزیشن کو تنقید کے نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دو خاندانوں کا مافیا بیٹھا ہوا تھا ، ایک آصف علی زرداری اور دوسرا نواز شریف کا ۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے کاغذی کمپنیاں بنائیں ،  ان کی سات نسلوں میں سے کسی نے کام نہیں کیا،بیرون ملک جائیدادیں اورکمپنیاں بناکر پاکستان  آکر معصوم صورت بنالیتے ہیں، یہاں ٹھگز آف پاکستان کی سیریز چل رہی ہے۔ جہلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری کا کہنا تھا کہ سابق حکمرانوں کی کاغذی کمپنیاں  لوگوں سے کمیشن موصول کرتی تھیں ،  یہاں آکر کہتے ہیں کہ پاکستان شہری ہی نہیں ہیں ، تو کیا آپ کی رشتہ داری ملکہ الزبتھ سے ہے ۔اب یہ امید کرتے ہیں کہ عوام ان کے پیسے بچانے کیلئے  باہر نکل آئے ، ہر شخص کو بے وقوف ہی سمجھ لیا گیا ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے دن کوئی نہ کوئی کہتا ہے کہ اسمبلی  بھی تو چلانی ہے تو ان سے کچھ لے دے کر معاملہ حل کر لیں ، اگر لے دے کر معاملہ  حل کر کے اسمبلی چلانی تھی تو ہم عمران خان کو وزیر اعظم ہی کیوں بناتے ۔ موجودہ حکومت کے ایک وزیر کا بھی کرپشن کا اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔