Friday, September 30, 2022

دو جے آئی ٹیز میں سے ایک کی رپورٹ غائب ہے ،خرم نواز گنڈاپور

دو جے آئی ٹیز میں سے ایک کی رپورٹ غائب ہے ،خرم نواز گنڈاپور

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی دو جے آئی ٹیز میں سے ایک جے آئی ٹی کی رپورٹ غائب ہے ۔
خرم نواز گنڈاپور نے 92 نیوز کے پروگرام نائٹ ایڈیشن میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ باقر نجفی رپورٹ 1300 صفحات پر مشتمل جس میں سے 130 صفحات ریلیز کئے گئے ہیں ۔
خرم نواز گنڈا پور نے مزید کہا کہ اس بار اگر دھرنا دیا تو حکومت کو گرا کر ہی اٹھیں گے ۔