Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دو امریکی خلاباز کینیڈی سپیس سنٹر کے آسٹروناٹ ہال آف فیم میں شامل

دو امریکی خلاباز کینیڈی سپیس سنٹر کے آسٹروناٹ ہال آف فیم میں شامل
May 15, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی خلابازوں کمانڈر برائن ڈفی اور سکاٹ پیرا زنسکی کو کینیڈی سپیس سنٹر کے آسٹرو ناٹ ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ کینیڈی سپیس سنٹر میں ہونیوالی تقریب میں سابق اور موجودہ خلابازوں، ناسا کے سائنسدانوں سمیت خلائی سائنس کے شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات موجود تھیں۔ دونوں کی تصاویر کی نقاب کشائی پر ہال میں موجود افراد نے زوردار تالیاں بجائیں۔ دونوں انیس سو بانوے سے دو ہزار سات تک اکٹھے سات خلائی سفر کر چکے ہیں اور انہوں نے عالمی خلائی سٹیشن کی تعمیر میں بھرپور حصہ لیا۔ دونوں کی شمولیت سے سپیس ہال آف فیم کی تعداد ترانوے ہو گئی ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔