Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دوہزار سترہ الیکشن کا سال ہوسکتا ہے  : چودھری شجاعت

دوہزار سترہ الیکشن کا سال ہوسکتا ہے  : چودھری شجاعت
December 26, 2016

 کراچی(92نیوز)پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین جنید جمشید کےگھر پہنچے اور  اہل خانہ سے تعزیت کی، کہتے ہیں 2017 الیکشن کا سال ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے طیارہ حادثے میں جاں بحق  جنید جمشید کی گھر  ڈیفنس پہنچ گئےکہنے لگے اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو نواز حکومت مدت پورے کرلے گی، اپوزیشن کی نیت ٹھیک ہو تو گرینڈ الائنس بن سکتا ہے ۔

 جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید بولے کہ طیارہ حادثے کی مکمل تحقیقات سامنے آنا چاہیئے، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونماں نہ ہو۔ ہمایوں جمشید کا کہنا تھا کہ انصاف کی فراہمی حادثات کی روک تھام میں مدد گار ثابت ہوگی۔