Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دوہری شہریت کا معاملہ ، عدالت کا نو منتخب سینیٹرز کا نوٹیفکیشن بحالی کا حکم

دوہری شہریت کا معاملہ ، عدالت کا نو منتخب سینیٹرز کا نوٹیفکیشن بحالی کا حکم
March 10, 2018

لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے دوہری شہریت کیس میں نو منتخب سینیٹرز کا نوٹیفکیشن بحال کرنے کا عبوری حکم دے دیا ۔
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سینیٹرز کی دہری شہریت پر از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی ۔
سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دہری شہریت کے حامل نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔ تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب بھی طلب کر لیا گیا ۔
عدالت نے قرار دیا کہ ہم صرف عبوری فیصلے کی حد تک فیصلہ دے رہے ہیں ۔ کیس کے حتمی فیصلے کے لئے سات رکنی لارجربنچ بنایا جائے گا ۔