Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

دوہری شہریت پر کوئی جھوٹ نہیں بولا ، ترجمان الیکشن کمیشن

دوہری شہریت پر کوئی جھوٹ نہیں بولا ، ترجمان الیکشن کمیشن
March 6, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ دہری شہریت پر الیکشن کمیشن اف پاکستان نے کوئی جھوٹ نہیں بولا ۔ متعلقہ لسٹ جیسے ہی وزارت داخلہ سے موصول ہوئی تمام رٹرننگ افسران کو شام 4 بجے دے دی گئی تھی ۔ لسٹ میں امیدوار دہری شہریت کو سرنڈر کر چکے تھے ۔ ٹرائیبونل سے بھی امیدوار کلئیر قرار پائے گئے ۔ کسی نے بھی اس فورم پر اعتراض بھی نہیں کیا ۔
میڈیا کو جاری کردہ بیان میں ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ سینیٹ امیدواروں کے لیے سکروٹنی کا وقت رات 12 بجے تک بڑھایا گیا ۔ ریٹرننگ افسران نے لسٹ دیکھی ، اس میں یہ امیدوار دہری شہریت کو سرنڈر کر چکے تھے ۔ امیدواروں کے سرنڈر کے جوابی بیان حلفی بھی لگے ہوئے تھے جو وزارت داخلہ سے لسٹ کے ساتھ موصول ہوئی تھی ۔ اس کے بعد ریٹرننگ آفیسران نے اس کے مطابق ان کو سکروٹنی میں کلئیر کر دیا ۔
اس کے علاوہ اپیلٹ ٹریبونل موجود تھی جو ہائی کورٹ کے جج پر مشتمل تھی ۔ ٹرائیبونل سے بھی امیدوار کلئیر قرار پائے گئے ۔