Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

دوکروڑ 24 ہزار شناختی کارڈوں کی تصدیق ہوچکی : چودھری نثار

دوکروڑ 24 ہزار شناختی کارڈوں کی تصدیق ہوچکی : چودھری نثار
August 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار نے کہا ہے کہ 2کروڑ 24ہزارشناختی کارڈوں کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ  آج وزیراعظم نےایکشن پلان پر کافی لمبی میٹنگ کی،اگلے ہفتے کے شروع میں بڑی میٹنگ ہوگی،آرمی چیف کو بھی بلایا جائے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ کا نظام بہتر ہو رہا ہے ، کیڑے نہ نکالے جائیں ۔ شناختی کارڈ کی تصدیق کے لیے 6ماہ کا وقت دیا تھا جبکہ ایک ماہ میں دو کروڑ چوبیس ہزار شناختی کارڈوں کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ جعلی شناختی کارڈ والوں کے خلاف مقدمات 31اگست سے درج ہوں گے ،جن لوگوں کے پاس جعلی شناخت ہے ازخود سرنڈر کردیں ،جعلی شناختی کارڈ والوں کو 14سال قید ہوگی جبکہ غیر ملکیوں کی شناخت بتانے والوں کو 10ہزار روپے انعام دیا جائے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی رینجرز کے اختیارات کے نوٹی فکیشن کا میڈیا کے ذریعے معلوم ہواہے ،وفاقی وزارت داخلہ کو ابھی تک نوٹی فکیشن موصول نہیں ہوا۔ وزیرداخلہ کا مزید کہنا تھا کہ رینجرز کو سیاسی فٹبال نہیں بنانا چاہیے ،سکیورٹی ایجنسیز کو اعتماد اور سپورٹ دینے کی ضرورت ہےتاکہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ کیا جاسکے۔